جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

’بابر اعظم بادشاہ، میں ان کا وزیر ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

رواں ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچوں پر مشتمل کی سیریز کیلیے قومی ٹیم کے کپتان کی شاداب خان نے کہا ہے کہ بابراعظم میرے بادشاہ اور میں ان کا وزیر ہوں۔

قومی آل راؤنڈر شاداب خان جو رواں ماہ افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے جانیوالی تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں بابر اعظم کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے نے کہا ہے کہ بابراعظم سابق کپتان نہیں، بس ’کپتان‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان اب بھی بابراعظم ہیں۔ وہ آرام کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔ وہ میرے بادشاہ اور میں ان کا وزیر ہوں۔

- Advertisement -

شاداب کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی ہے۔ اسپنرز لاجواب ہیں۔ ان کے کھلاڑی ہر جگہ لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں بالخصوص ایشین کنڈیشنز میں وہ اچھا کھیلتی ہے اس لیے اس سیریز میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مجھے آتا ہے کوشش کروں گا وہی کروں۔ بے خوف کرکٹ کے ساتھ اسمارٹ کھیلنا ہوتا ہے کیونکہ یہی دور جدید کی کرکٹ ہے ۔

شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ مجھ سے ٹیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔ تجربہ اہم ہوتا ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملے گا جو کہ اچھی چیز ہے۔ میں اپنے ٹیلنٹ کیلیے بہت پرجوش ہوں اس سے ہماری بینچ اسٹرینتھ مضبوط ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں