اشتہار

آئمہ بیگ نے پہلے ’کرش‘ سے متعلق وضاحت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے پرانے انٹرویو کی کلپ وائرل ہونے پر پہلے کرش سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو میں کہا تھا کہ جب وہ دس سال کی تھیں تو انہیں اپنے بھائی کے دوست پر پہلا کرش ہوا تھا۔

حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پیج نے گلوکارہ کے مذکورہ بیان کو غلط انداز میں بیان کیا اور لکھا کہ ’آئمہ بیگ کا پہلا کرش اپنے بھائی پر ہوا تھا جو ان سے سات سال بڑے ہیں۔‘

- Advertisement -

Screengrab of Insta Story shared by Aima Baig on her handle. — Instagram/@aima_baig_official

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اب گلوکارہ نے انسٹا اسٹوری میں اس سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ’میں ایسی من گھڑت رپورٹ سے بالکل بیزار ہوں کتنا خوفناک اور بے شرمی سے بھرپور نظریہ پھیلا جارہا ہے میں نہیں جانتی شاید یہ کوئی نیا ایجنڈا ہو لیکن کم از کم مجھے اس کا حصہ نہیں بنائیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ لوگ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں‘۔

آئمہ بیگ نے مزید لکھا کہ’ویوز حاصل کرنے ہیں تو محنت کریں اور میرا پیچھا چھوڑ دیں، بہت ہوگیا آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیئے‘۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا سے اپنے بارے میں شائع کی گئی خبر کو ڈیلیٹ کرنے اور سرِ عام معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں