تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں آپریشن کا مقصد جعلی طور پر اسلحہ برآمد کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں پنجاب پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئی ہے ساتھ ہی کئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق زمان پارک میں آپریشن کا مقصد اصلحہ وغیرہ جعلی طور پر برامد کرنا ہے۔ 60 سال گزر گئے لیکن سکرپٹ تبدیل نہ ہو سکا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 18, 2023
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹ مین کہا کہ زمان پارک میں آپریشن کا مقصد جعلی طور پر اسلحہ برآمد کرنا ہے، 60 سال گزر گئے لیکن اسکرپٹ تبدیل نہ ہو سکا۔
لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے، عمران خان کی اھلیہ بشریٰ بیگم جو ایک پردہ دار گھریلو خاتون ہیں چادر اور چہاردیواری کے تمام اصول پامال کر کے پولیس گھر میں گھس گئ ہے ، کسی عدالت کسی قانون کی پرواہ نہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2023
دوسری جانب رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور میں عمران خان کے گھر پر بزدلانہ حملہ ہوا ہے، چار دیواری کو پامال کر کے پولیس گھر میں گھس گئی، انہیں کسی عدالت اور کسی قانون کی پرواہ نہیں ہے۔