تازہ ترین

’اتنی کمزور نہیں کہ خود کو سنبھال نہ سکوں‘

ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی ماہ نور (انمول بلوچ) کا کہنا ہے کہ میں اتنی کمزور نہیں کہ خود کو سنبھال نہ سکوں۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ (فراز)، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان (عاشر) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی تین بہنوں اریبہ، ماہ نور اور رمشا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح بیٹیوں کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو والدہ کی جانب سے سنبھالا جاتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دیکھا گیا کہ ’ماہ نور اور فراز کی شادی ہوگئی ہے لیکن جہیز نہ لانے کی وجہ سے فراز کی والدہ ماہ نور کی تذلیل کرتی رہتی ہیں۔‘

ماہ نور گھر کے کام کرنے کے دوران بیمار ہوجاتی ہیں جس کے بعد فراز کہتے ہیں کہ امی سے بات کرکے گھر میں ملازمہ رکھ لیتا ہوں لیکن ماہ نور انہیں منع کردیتی ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ آپ میرے اور آنٹی کے معاملے میں نہ بولیں میں اتنی کمزور نہیں کہ خود کو نہ سنبھال سکوں بس خاموش ہوں تو اس لیے کہ میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے رشتوں میں کوئی دراڑ آئے۔

من آنگن میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا ماہ نور کے بعد رمشا بھی اسی گھر کی بہو بن جائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -