اشتہار

مراکش سیاحت کے فروغ کے لیے 580 ملین ڈالر خرچ کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

مراکو : مراکش کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے 580ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے سال2026 تک 6.1بلین درہم یعنی(یعنی 580ملین ڈالر) خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ راغب کیا جا سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری بیان میں حکومتی ترجمان نے کہا کہ حکومت مارکیٹنگ پر زیادہ رقم خرچ کرنے، سیاحوں کی دلچسپی کے لیے پرکشش مقامات کی تیاری، ہوٹلوں کی اپ گریڈیشن اور مزید نئے ہوٹلز بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سال2026 تک 17.5 ملین سیاحوں کو راغب کرنا ہے جو گزشتہ سال 11 ملین سے زیادہ ہے۔ سال 2019 میں مراکش میں 13 ملین سے زائد سیاحوں نے یہاں کا رخ کیا تھا۔

حکومتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس منصوبے سے اگلے چار سالوں میں اس شعبے میں 2لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

پچھلے سال سیکٹر کی آمدنی 2021 کے مقابلے میں دگنی سے زیادہ ہو کر 91 بلین درہم ہوگئی ہے جو کہ گزشتہ2019کی سطح سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ شمالی افریقہ کے مغربی کنارے پر واقع مراکش کا شمار اسلامی دنیا کے اہم ممالک میں ہوتا ہے جس کے مشرق میں الجزائر، جنوب میں موریتانیہ، شمال میں بحیرۂ روم اور مغرب میں بحراوقیانوس واقع ہے۔

بحراوقیانوس کے ساحل پر واقع اس ملک کی سرحد آبنائے جبرالٹر پر جاکر بحیرہ روم میں ملتی ہےاس خطے کی مٹی زرخیز ہے اور مردم خیز بھی جہاں زیتون، انجیر،انگور اور ترش پھلوں کے بکثرت سرسبز باغیچے ہیں۔

الجزائر،تیونس اور مراکش کو ماہرین جغرافیہ نے جزیرہ مغرب اور المغرب کا نام دیا ہے اس لیے اس کو مغربِ اقصی بھی کہا جاتاہے۔

مراکش کا دارالحکومت رباط ہے اور اس کی کل آبادی تقریباً 33 ملین کے قریب ہے جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ یہاں کی دو تہائی آبادی عربی زبان بولتی ہے اور یہی زبان یہاں کی دفتری زبان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں