جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

انڈین ہائی کمیشن لندن میں بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو وائرل، مودی سرکار آگ بگولہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن پر بھارتی ترنگ اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا، جس پر مودی سرکار آگ بگولہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمشین پر سکھوں کا پرچم لہرا دیا، ۔بھارتی ترنگ اتار کر خالصتان تحریک کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی ہائی کمیشن سے ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران سکھ نوجوان خالصتان تحریک کا پرچم سڑکوں پر لہراتے رہے، ترنگا اتار کر بھارت میں گرفتار امرتا پال سے اظاہرِ یکجہتی کیا گیا۔

بھارتی پنجا ب میں حالات کشیدہ ہو گئے، خالصتان تحریک کے حامی رہنماء امرتا پال کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، امرت پال کی گرفتاری پر دنیا بھر میں سکھ برادری سراپاء احتجاج ہے۔

بھارتی تِرنگا اتارنے پر مودی سرکار آگ بگولہ ہو گئی، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرانے پر بھارت نے نئی دہلی میں برطانوی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں