جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ایبٹ آباد میں فائرنگ، پی ٹی آئی تحصیل ناظم سمیت 10 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز سے مطابق ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئئی تحصیل ناظم عاطف منصف خان سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او عمر طفیل کے مطابق فائرنگ کے بعد آگ لگنے سے گاڑی مکمل جل گئی جبکہ فائرنگ کا واقعہ حویلیاں کے قریب پیش آیا۔

- Advertisement -

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں