جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کراچی میں فائرنگ، مولانا عبد القیوم صوفی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا عبد القیوم صوفی جاں بحق ہوگئے، وہ م پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مولانا عبد القیوم صوفی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی نماز پڑھا کر واپس گھر آرہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا، موٹر سائیکل سوار 2ملزمان نے مقتول کو نشانہ بنایا، مقتول کے سر پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن اور جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹر کے مہتمم بھی تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے 2020 میں معروف عالم دین مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور کو نامعلوم مسلح افراد نے کراچی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں