اشتہار

مولانا صوفی عبدالقیوم کو نشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی، تفتیشی حکام کی تحقیقات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہے، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوفی عبدالقیوم کونشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی اور ملزمان مسجد اور آس پاس کی گلیوں میں کئی منٹ گھومتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سمیت مختلف اداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات جاری ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا خول ماضی کی وارداتوں سےمیچ نہ ہوسکا، صوفی عبدالقیوم کونشانہ بنانے سے قبل مکمل ریکی کی گئی اور ممکنہ طور پر اجرتی قاتلوں کےذریعےحدف کونشانہ بنایاگیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو داخلی وخارجی راستوں کے بارے میں معلومات تھی جبکہ مسلح ملزمان نے ہدف کو اکیلا دیکھ کر ٹاسک پورا کیا، گولی چلانے والے ملزم نے ماسک دوسرے نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

تفتیشی ذرائع نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے 3واقعات ہوچکےہیں، تینوں واقعات میں مماثلت اوردیگرچیزیں بھی دیکھ رہےہیں، کچرا اٹھانے والے بچے کا بیان کافی اہم تھا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فجر سے قبل علاقےمیں موجودتھے، ٹارگٹ کلرگلی کے کونے پربند ریسٹورنٹ پربھی نظرآئے جبکہ مسجد اور آس پاس کی گلیوں میں کئی منٹ گھومتے رہے۔

،تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سےعلاقے کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا، جیوفینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سےتفتیش کوآگےبڑھایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں