پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

میرے بیٹے نے ملک کے لیے جان قربان کی، شہید کیپٹن کی والدہ کا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کیپٹن کاشف شہید کی والدہ نے 9 مئی پر منعقد ہونے والی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کے لیے جان قربان کی۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن کاشف شہید کی والدہ نے کہا کہ پچھلے سال 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس نے ہمارا دکھ تازہ کردیا ہے، پاکستان کی آرمی نے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، اس سے دوبارہ سے کاشف کی شہادت کی یاد تازہ ہوگئی۔

- Advertisement -

شہید میجر اکبر اعوان کی اہلیہ نے کہا کہ شہدا ہمیشہ زندہ ہیں انھےیں مردہ مت کہیں، اب وقت ہے ہم سب مل کر ملک کو سنواریں۔ پاکستان کو اس مقام تک لے جائیں کہ شہدا کے خاندان فخرکریں، پاک فوج نے ہمیں ایک لمحہ بھی تنہا نہیں چھوڑا۔

میجر منیب افضل شہید کے والد نے کہا کہ جولوگ ملک کیلئےجان قربان کرجائیں انہیں مردہ نہیں کہتے، ہمارے شہدا نے ہمارا سر فخر سے بلند کررکھا ہے، پاک فوج شہدا کے ورثا کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شہدا میں ملک و قوم کے دفاع کا جذبہ بےانتہا پایا جاتا ہے، جس راہ میں ہمارے بیٹے شہید ہوئے ہیں اس پر فخر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں