اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آج ہم خفیہ طور پر عدالت آئے، عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ میں بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر بیان دیا ہے کہ آج ہم خفیہ طور پر عدالت آئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایا کہ آج ہم خفیہ طور پر عدالت آئے ہیں۔ اسلام آباد میں لوگوں کو علم تھا اس لیے وہ وہاں جمع ہوئے۔ مجھے شدید سیکیورٹی خدشات تھے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی کو خطرات لاحق تھے مگر میں 40 منٹ وہاں باہر رکا رہا۔ میری گاڑی پر پولیس نے اوپر سے پتھر بھی مارے۔ میں وہاں سے جان بچا کر نکلا ہوں۔

لاہور ہائیکورٹ کا جسٹس طارق سلیم اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔

سماعت شروع ہونے پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا دوسری بار یہ درخواست دائر کی گئی۔ ہم اسلام آباد گئے90منٹ تک باہر کھڑے رہے اور سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکے۔

سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم زیادہ لمبی تاریخ نہیں صرف پیر تک توسیع چاہتے ہیں۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کو پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ آفس اعتراض کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے۔ جس کے بعد سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں کیلیے رجوع کر رکھا ہے، ان کے خلاف تھانہ رمنا اور تھانہ کھنہ میں 2،2 او ربھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج ہے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں