پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ممبئی : بھارتی اداکارہ کو صدمہ، خبر سنتے ہی حالت غیر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر غسل خانے میں مردہ حالت میں پائے گئے، اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی، خبر سنتے ہی نیلو کوہلی کی حالت غیر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی اور فلم کی اداکارہ نیلو کوہلی کے شوہر ہرمندر سنگھ گزشتہ روز غسل خانے میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کی تصدیق ان کی بیٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہرمندر سنگھ کی طبیعت میں کوئی خرابی نہیں تھی تاہم وہ24 مارچ کی شام گرودوارے سے لوٹے اور تھوڑی دیر بعد ہی باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق ان کی موت کے وقت گھر پر صرف ایک ملازم موجود تھا جس نے بتایا کہ ہرمندر سنگھ گرودوارے سے آنے کے بعد باتھ روم گئے اور بہت دیر تک جب واپس نہیں آئے تو وہ انہیں دیکھنے گیا تو وہ فرش پر بےسدھ پڑے تھے۔

ملازم نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تو پتا چلا کہ ان کی موت کو اب کافی دیر ہوچکی ہے۔

اداکارہ نیلو کوہلی کی بیٹی نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد کی آخری رسومات پیر کے روز ادا کی جائیں گی جب کہ خبر سننے کے بعد سے ان کی والدہ نیلو کوہلی کی حالت کافی خراب ہے تاہم جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، ان کی والدہ کام کے سلسلے میں باہر تھیں۔

واضح رہے کہ نیلو کوہلی نے متعدد بھارتی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں سنگم، میرے انگنے میں، چھوٹی سردارنی اور میڈم سر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں ہاؤس فُل ٹو ، ہندی میڈیم اور پٹیالا ہاؤس شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں