اشتہار

جن لوگوں نے ظل شاہ کو قتل کیا ان کیخلاف ۔۔۔۔۔ ؟ عمران خان کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مینار پاکستان جلسہ عام سے خطاب میں کارکن ظل شاہ قتل کے حوالے سے بھی اہم باتیں کیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ شب مینار پاکستان لاہور میں جلسہ عام سے خطاب میں جہاں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کیا وہیں گزشتہ دنوں پارٹی کارکن ظل شاہ کے قتل کے حوالے سے بھی اہم بیان دیا۔

عمران خان نے اس موقع پر ظل شاہ کے قتل کے روز کی ویڈیوز کے کلپ جلسہ گاہ میں دکھائے اس کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ سب لوگ آرام سے جا رہے تھے پولیس نے ان پر تشدد کیا اور اس میں سب سے تکلیف دہ بات یہ تھی کہ ایک ملنگ اور درویش صفت انسان کو بھی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کو پکڑنے والے درندوں نے اس پر تشدد کیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے جسم پر 26 جگہ تشدد کے نشانات تھے۔ اس پر ظلم یہ کہ مار کر سڑک کے کنارے پھینک دیا اور اس کے قتل کا کیس مجھ پر ڈال دیا۔ ایسا ظلم کسی آزاد ملک میں یہ نہیں ہوسکتا، یہ صرف غلام ملکوں میں ہوتا ہے، جہاں قانون طاقتور کی حفاظت اور کمزوروں پر ظلم کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے زندگی دے میں ظل شاہ کو بے دردی سے قتل کرنے والوں کو اس ملک کے قانون کے تحت کڑی سے کڑی سزا دوں گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں