تازہ ترین

پیمرا نے آج اسلام آباد میں کسی بھی ریلی، جلسے جلوس یا عوامی اجتماع کی کوریج پر پابندی لگادی

م آباد: پیمرا نے آج اسلام آباد میں ریلیوں، جلسے جلوس اور عوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ریلیوں، جلسے جلوس اور عوامی اجتماع کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کردی۔

پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ پابندی27مارچ کیلئےاسلام آبادکی حدودمیں جلسوں اورریلیوں کی کوریج پرعائدکی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کا کہنا تھا کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا، پابندی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کےخط کے تناظرمیں عائد کی گئی ہے۔

پیمرا نے کہا کہ چینلز نے پر تشدد ہجوم اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملے کی براہ راست فوٹیجز نشر کیں ، ایسی فوٹیجز کی براہ راست نشریات نےافراتفری اورخوف و ہراس پھیلایا۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کا امکان ہے، وہ زمان پارک سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -