سائنسدانوں کی حیرت انگیز ایجاد جو آپ کے بازو کو اسمارٹ فون بنا دے، اس ڈیوائس سے ٹوئٹر اور فیس بک سے لے کر یوٹیوب تک ہر چیز میسر ہوگی۔
ٹیکنالوجی کی ایک کمپنی اسکرٹ نے حال ہی میں ایک ایسی ڈایوئس بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جو ہاتھ پر باندھنے سے اسمارٹ فون میں تبدیل ہوجائے گی، ٹوئٹر اور فیس بک سے لے کر یوٹیوب تک ہر چیز آپ کو میسر ہوگی۔
ڈیوائس صارف کی صحت کا خیال بھی رکھ سکے گی اور دل کی دھڑکن اور فشار خون کے بارے میں بھی بتائے گی۔
اس کی قیمت کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ چار سو پائونڈ میں اگلے سال تک مارکیٹ میں دستیاب ہو سکے گی ۔