اشتہار

انزائٹی کا آسان مگر عجیب علاج دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

انزائٹی کا تعلقی دماغی امراض سے ہے جو آج کل عام ہوتا جا رہا ہے اور اس کا علاج بھی موجود ہے تاہم ماہرین اب اس کا قدرے مختلف آسان مگر عجیب علاج دریافت کیا ہے۔

انزائٹی دماغی امراض سے متعلق ایک مرض کی قسم ہے جس میں مبتلا مریض بے چینی، ہر وقت خوف یا فکر کی ایسی کیفیت میں مبتلا رہتا ہے جس کی وجہ سے اس کے معمولات زندگی متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں ساتھ ہی اس کی صحت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں دل کی دھڑکن بڑھ جانا، سانس پھولنا، تھکاوٹ اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات جیسی علامات شامل ہیں۔

فی زمانہ انسان مختلف معاشرتی، معاشی اور گھریلو مسائل کا شکار ہے اور اس کی وجہ سے اب یہ مرض بھی عام ہوتا جا رہا ہے۔ اس کا علاج بھی موجود ہے اور ڈاکٹر عموماً اس کا علاج ادویات یا تھراپی کے ذریعے کرتے ہیں تاہم اب ماہرین نے اس کا آسان مگر قدرے عجیب علاج دریافت کیا ہے۔

- Advertisement -

سوئیڈن میں اس بیماری سے ہونے والی تحقیق میں یہ علاج دریافت کیا گیا اور وہ ہے انزائٹی سے متاثرہ افراد دیگر لوگوں کی جسمانی بو کو سونگھیں۔

یہ تحقیق کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ میں کی گئی جس کے دوران مختلف لوگوں کے پسینے کے نمونوں کو اکٹھا کر کے جسمانی بو کو مریضوں کو سونگھایا گیا اور پھر ان سے حاصل کردہ نتائج حیرت انگیز تھے کہ دیگر انسانی جسموں کی بو سونگھنے والے انزائٹی مریضوں کی بیماری میں 39 فیصد کمی آئی تھی۔

اس نتیجے سے محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دیگر افراد کی جسمانی بو کو سونگھنا سماجی انزائٹی یا سماجی خوف جیسے مسئلے کا موثر علاج ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ کسی کی جسمانی بو کو سونگھنے سے لوگوں کے وہ دماغی حصے متحرک ہوتے ہیں جو جذبات سے منسلک ہوتے ہیں اور سکون کا احساس دلاتے ہیں۔

اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہماری ذہنی کیفیت سے جسم میں مرکبات بنتے ہیں اور پسینے سے ان کی بو دیگر افراد تک پہنچتی ہے۔

محققین نے کا کہنا ہے کہ اس ابتدائی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دیگر افراد کی جسمانی بو کو سونگھنے سے سماجی انزائٹی کا علاج ممکن ہو سکتا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ اس طریقہ کار سے لوگوں کو سماجی انزائٹی کے مسئلے سے بچانے میں مدد مل سکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں