اشتہار

پی آئی اے کی جانب سے 40 ارب روپے کے ٹیکس خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے 40 ارب روپے کے ٹیکس خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے نے 2020 میں 39 ارب 77 کروڑ روپے کے مختلف وصول شدہ ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ایف ای ڈی انٹرنیشنل، وِد ہولڈنگ ٹیکس وصول کیے، قومی ایئرلائن نے ایمبارکیشن ٹیکس، سیکیورٹی چارجز، انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجز بھی وصول کیے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ایئر پورٹ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کو 45 یوم میں جمع کرانا ضروری تھا، 2020-2021 کے مالی سال میں ٹیکسز ایف بی آر اور سی اے اے کو جمع کرائے جانے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھی وصول کردہ 38 ہزار ملین (38 ارب) روپے سے زائد کے ٹیکسز متعلقہ اداروں کو ادا نہیں کیے گئے، ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اعتراضات عائد کیے۔

ذرائع کے مطابق آڈیٹرز اعتراضات پر ایئر لائن انتظامیہ نے جواب دیا کہ 2022 میں 67 ملین (6 کروڑ 70 لاکھ) روپے جمع کرا دیے گئے ہیں، اور باقی رقم بھی جلد از جلد ادا کر دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں