اشتہار

کیا بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف کپتانی کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بابر اعظم ایک بار پھر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بطور کپتان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا، جس میں بابر اعظم سے مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ ملاقات 3 یا 4 اپریل کو متوقع ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں ناکامی کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں صرف چند تبدیلیاں متوقع ہیں۔

- Advertisement -

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک اور موقع دینے کی حکمت عملی اپنائی جا سکتی ہے۔ اسامہ میر، حسیب اللہ اور ابرار احمد بھی سیریز کے لیے میدان میں ہیں۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے ون ڈے میچز کے لیے مزید تجربات سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2023 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

7 یا 8 اپریل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیتی کیمپ لگنے کا امکان ہے جہاں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی ایک ساتھ ٹریننگ کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کھلاڑیوں کی روانگی کے بعد باقی کھلاڑی ون ڈے میچز کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت جاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں