پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

منشیات کیس میں معطل دو کرکٹرز کی واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کے دو کھلاڑیوں کو منشیات پر پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

زمبابوے کے آل راؤنڈرز ویسلی مادھویرے اور برینڈن ماوٹا کو دسمبر میں منشیات کے استعمال پر معطل کر کے کسی بھی طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

معطلی کی مدت پوری ہونے کے بعد جمعرات کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور انہیں مسابقتی کرکٹ میں واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

- Advertisement -

zimbabwe-madhevere-mavuta-cleared-drug-ban

چار ماہ کی پابندی کے بعد وہ زمبابوے کرکٹ (ZC) کے ہائی پرفارمنس پروگرام کے حصے کے طور پر بحالی سے گزرے۔ ان پر جنوری 2024 سے تین ماہ کے لیے تنخواہوں کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

یہ سزا دسمبر میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عائد کی گئی تھی۔ ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا اور معطلی کی مدت پوری ہونے کے بعد ان کا ڈوپ ٹیسٹ کلیئر ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں