اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

مسجد غمامہ اور دور نبوی ﷺ سے جڑے چند واقعات

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ میں مسجد غمامہ یا مسجد الغمامہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے دور کی ایک یادگار ہے۔

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اپنی حیات طیبہ کے آخری 10 سال مدینہ منورہ میں گزارے۔ جب آپ ﷺ مکۃ المکرمہ سے ہجرت کرکے مدینہ منورہ تشریف لے گئے تو مسجد قبیٰ، مسجد نبوی سمیت کئی مساجد کی تعمیر آپ کے دور میں ہوئیں جن میں مسجد الغمامہ بھی شامل ہے۔ اس مسجد سے جڑے چند روح پرور واقعات بھی ہیں۔

مسجد الغمامہ کا نام غمامہ کیسے پڑا تو روایتوں میں آتا ہے کہ جس جگہ آج مسجد غمامہ قائم ہے وہاں 1400 سال قبل کُھلا میدان ہوا کرتا تھا۔

اس میدان میں دور نبوی میں نماز عید کے اجتماعات اور نماز جنازہ ادا کی جاتی تھی۔ حضور نبی کریم ﷺ نے بھی یہاں عید کی نماز پڑھائی ہے جب کہ اسی جگہ نبی کریم ﷺ کی اقتدا میں نماز استسقا بھی ادا کی گئی۔

روایتوں میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ موسم بہت گرم تھا اور سخت دھوپ نکلی ہوئی تھی اور نبی ﷺ اس مقام پر رب تعالیٰ کے حضور بارش کے لیے دعا کر رہے تھے تو بادلوں نے ان کے اوپر سائے کر دیے تھے۔

 

بادلوں کو عربی زبان میں ’’غمامہ‘‘ کہا جاتا ہے تو جب یہاں مسجد کی تعمیر کی گئی تو اس کا نام اسی واقعے کی مناسبت سے مسجد الغمامہ رکھا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں