کوئٹہ: پاکستان کسٹم انفورسمنٹ کلیکٹریٹ نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پرلک چیک پوسٹ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اور مشکوک کار کو روکا گیا، جامہ تلاشی کے دوران کار سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں برآمد شدہ چرس کی مالیت 11 کروڑ بتائی گئی ہے جو کہ کوئٹہ سے کراچی منتقل کی جارہی تھی، کارروائی کے دوران کار درائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
کسٹمر ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ نامعلوم ڈرگ اسمگلرز کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔