تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

افغانستان سے سیریز میں شکست، محمد حارث نے کسے ذمہ دار قرار دیا؟

شارجہ: قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے خلاف شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے خلاف سیریز میں شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سیریز ہارنے پر افسوس ہے۔

حارث نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا، اس سب کا ذمہ دارمیں ہوں کیونکہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا جس کا مجھے افسوس ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے، انشا اللہ۔‘

حارث کی ٹوئٹ پر مداح ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں.۔

خیال رہے کہ نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی تھی جب کہ اس سے قبل ابتدائی دونوں میچز افغانستان نے قومی ٹیم کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -