تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

گھٹنے کے درد سے نجات کے لیے شہری نے زبان کاٹ دی

فتح پور: بھارت میں ایک شہری نے گھٹنے کے درد سے نجات کے لیے مندر میں اپنی زبان کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور میں منگل کو عقیدے کے نام پر ایک معمر شخص نے جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے اپنی زبان دیوی کی نذر کر دی۔

زبان کٹنے کی وجہ سے 65 سالہ بابورام پاسوا کے منھ سے بہت سارا خون بہہ گیا جس کے سبب وہ گر کر بے ہوش ہو گئے، اور انھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلیان پور تھانہ علاقے کے بابورام اپنے گھٹنوں کے درد سے کافی پریشان رہتے تھے، جس پر کچھ لوگوں نے انھیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی زبان دیوی ماں کے قدموں میں پیش کر دے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ناخواندہ معمر شخص نے آج صبح گھر والوں کو بتائے بغیر دیوی مندر جا کر بلیڈ سے زبان کاٹ دی اور اسے دیوی کی مورتی پر چڑھا دیا، تاہم زیادہ خون نکلنے سے وہ بے ہوش ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس پر اہل کار انھیں اسپتال لے گئے۔ شہری کے بیٹے دھرم پال نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ پانچ سال سے گھٹنے کے درد سے دوچار تھے، کئی بار علاج کروانے کے بعد بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا تھا۔

دھرم پال کا کہنا تھا کہ شاید انھیں لگا تھا کہ دیوی کے قدموں میں زبان کاٹ کر رکھنے سے ان کا درد ختم ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -