شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ واسطی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لیلیٰ واسطی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لیلیٰ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہوا کا جھونکا۔‘
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے متعدد مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ لیلیٰ واسطی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم (مہک) کی والدہ کا کردار نبھایا تھا۔
اس سے قبل وہ ڈرامہ سیریل ”ڈنک“ اور ”آزمائش“ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ لیلیٰ واسطی نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز نوے کی دہائی میں شروع کیا تھا، بعد ازاں وہ شادی کے بعد کینیڈا منتقل ہوئی اور ایک عرصے کے بعد ان کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہوئی تھی۔