11 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

روس نے امریکی ’اسمارٹ بم‘ کو مار گرایا

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے یوکرین کی جانب سے فائر کیے گئے امریکی ’اسمارٹ بم‘ کو ناکارہ بنا دیا۔

روس نے منگل کے روز کہا ہے کہ اس نے یوکرین کی افواج کی طرف سے داغے گئے امریکی فراہم کردہ GLSDB گائیڈڈ اسمارٹ بم کو مار گرایا ہے۔

پہلی بار ماسکو نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایسے ہتھیاروں میں سے ایک کو روکا ہے جو یوکرین کے میدان جنگ میں فائرنگ کی حد کو دگنا کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

Russia says it intercepted US-supplied smart bomb in Ukraine for first time  | News24

زمین سے لانچ کیے گئے چھوٹے قُطر کے بم کو راکٹ پر فائر کیا جاتا ہے اور پھر یہ GPS سیٹلائٹ کی رہنمائی میں 150 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کی طرف بڑھتا ہے جو کہ امریکی فراہم کردہ ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (HIMARS) سے تقریباً دوگنا ہے جسے کیف نے گزشتہ سال تعینات کیا تھا۔

یوکرین طویل عرصے سے روسی کمانڈ سینٹرز، سپلائی لائنز اور فرنٹ لائن کے پیچھے گہرے دیگر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ہتھیاروں کی تلاش میں تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ واشنگٹن نے اس سال ان کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

روسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین افواج کی طرف سے داغے گئے اسمارٹ بم کو روک کر ناکارہ بنایا گیاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں