اشتہار

عمران خان کو دھمکی: راناثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے 2 درخواستیں دائر

اشتہار

حیرت انگیز

رینالہ خورد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دھمکی دینے پر وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے 2 درخواستیں دائر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد اور حجرہ شاہ مقیم میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دھمکی دینے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایک درخواست دائر کردی۔

رینالہ خورد میں درخواست کاشف مجید ایڈووکیٹ کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں دائر کی گئی جبکہ دوسری درخواست مرزا ذوالفقار ایڈووکیٹ کی مدعیت میں تھانہ صدر اوکاڑہ میں دائرکی گئی۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان رہےگایا ہم،راناثناکی کھلی دھمکی ہے، وزیرداخلہ جان بوجھ کر ملک میں انارکی پھیلارہے، اس سے قبل بھی وزیرآبادمیں عمران خان پرحملہ کروایا گیا تھا۔

یاد رہے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان معاملات کو جس سطح پر لے گئے ہیں۔ اب وہ سیاست سےمائنس ہوجائیں گے یا ہم۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب ہم سمجھیں گے ہمارے وجود کی نفی ہو رہی ہے تو ہرحد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ جمہوری ہے یہ غیرجمہوری اور یہ اصولی یہ بے اصولی۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ ملک اور ملک کی سیاست کو وہاں پر لاکھڑا کردیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک کا وجود ہی باقی رہے گا، انارکی پھیلی ہوئی ہے، عمران خان کے ساتھ جتنے لوگ ہیں وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں