تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خوش قسمت شخص کو سونے کی چٹان مل گئی، پھر کیا ہوا؟

سڈنی : آسٹریلیا میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ایک شخص کو ڈھائی کلو سے زائد وزن کا سونا ملا جس کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں پیش آیا جہاں اس شخص (اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) سونے کی کانوں میں ایسی چٹان دریافت کی جس میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز (ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کا سونا چھپا تھا۔

سونے کی اس چٹان کے ٹکڑے کو میلبرن کے قریب ایک شخص ڈیرن کمپ نے خریدا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ایسا اتفاق زندگی میں ایک ہی بار ہوتا ہے۔

ڈیرن کمپ چیزیں خریدنے والے ایک اسٹور کے مالک ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اکثر افراد ایسی چٹانیں لے کر آتے ہیں جو دیکھنے میں سونے کی ہوتی ہیں مگر اندر صرف پتھر ہوتے ہیں۔

جس شخص نے اس چٹان کو ڈھونڈا تھا، اس کا خیال تھا کہ اس کی قیمت 6 سے 7 ہزار ڈالرز ہوگی مگر جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ 4.6 کلوگرام وزنی چٹان میں 2.6 کلوگرام سونا موجود ہے۔

اس انکشاف پر چٹان دریافت کرنے شخص نے کہا کہ اوہ میری بیوی یہ جان کر خوش ہوجائے گی۔ ایک تخمینے کے مطابق دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر آسٹریلیا میں موجود ہیں، سونےکی مجموعی پیداوار کا بیشتر حصہ کالگوری شہر اور اس کے مضافات سے نکالا جاتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے صوبہ وکٹوریا میں ایک بچی کو سیر کے دوران624 گرام وزنی سونے کی ایک تھیلی ملی تھی جس کی بازار میں قیمت35 ہزار ڈالرز تھی۔

Comments

- Advertisement -