ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹرز شاداب خان اور افتخار احمد کو گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کردیں۔

شاداب خان نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویزا ملنا اعزاز ہے، میں پاکستان کے بعد سب سے زیادہ وقت یو اے ای میں گزارتا ہوں یہاں ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔‘

- Advertisement -

دوسری جانب افتخار احمد نے لکھا کہ ’الحمدللہ، مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہہ سکتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم ، شعیب ملک اور کئی پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

یاد رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں