اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

خوشخبری: ’ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی‘

اشتہار

حیرت انگیز

عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ پیٹرول و ڈیزل سے ایل پی جی 60 فیصد سستی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ماہِ اپریل 2023 میں ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا امکان ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں کمی ہوسکتی ہے۔

چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں تقریباً 70/60 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 740/720اور کمرشل سلنڈر 2700/3100 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں