اشتہار

’دلہا کہاں ہے میرا؟‘ دلہن کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بارات دروازے پر پہنچنے پر دلہن بالکونی میں آکر دلہے کو دیکھنے کی منتظر ہے۔

ویڈیو میں سرخ رنگ کے خوبصورت لہنگے میں ملبوس دلہن کو دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

جیسے ہی دلہن کو معلوم ہوتا ہے کہ بارات دروازے پر پہنچ چکی ہے تو وہ بالکونی میں آکر کہتی ہیں کہ ’دلہا کہاں ہے میرا۔‘

دلہن کے ساتھ موجود دو نوجوان بھی چینو کو آوازیں دینے لگ جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ان کا دلہا کہاں ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جب دونوں نوجوان چینو کو پکارتے ہیں تو دلہن کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ زور سے بولو پھر دونوں نوجوان چینو کو بلانے لگتے ہیں۔‘

دلہن کو خوشی کے عالم میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر دلہن کی یہ دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں