اشتہار

ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان سے متعلق اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف خان سمیت آٹھ افراد کے قتل میں ملوث ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے، پولیس نے بتایا ملزمان نےلاہورمیں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مائرہ کو بھی قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 8 افراد کے قتل کے واقعے میں ملوث15ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے تاہم واقعےکے مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

ملزمان سےمتعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نےلاہورمیں برطانوی نژادپاکستانی لڑکی مائرہ کوبھی قتل کیاتھا، مقدمے میں نامزد ملزم نے اپنےبھائی کیساتھ ملکرلڑکی کوقتل کیا تھا، مائرہ قتل کیس میں ملزم طاہر ضمانت پر ہے اور بھائی ظاہرگرفتارہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ عاطف منصف،ساتھیوں کےقتل کامقدمہ طاہرجاوید،سجاد،اسلم زرکیخلاف درج ہوا ، مقتول عاطف منصف پی ٹی آئی رہنمااورملزمان کاسیاسی مخالف تھا۔

یاد رہے رواں ماہ ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی عہدیدارکی چلتی گاڑی پرفائرنگ مقامی عہدیدار عاطف منصف خان سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل حویلیاں کےعلاقےلنگڑہ میں تحصیل ناظم حویلیاں میں پیش آیا، فائرنگ سےگاڑی مکمل جل گئی۔

ڈی پی اوایبٹ آباد نے بتایا تھا کہ عاطف منصف خان کی گاڑی کو راستے میں بلندی سے نشانہ بنایا گیا، ملزمان کو پتا تھا گاڑی گزرے گی، کوئی راکٹ حملہ نہیں ہوا لیکن تحقیقات کررہے ہیں گاڑی کوآگ کیسے لگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں