بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی دسویں جماعت کی مارک شیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنی سی بی ایس ای دسویں جماعت کی مارک شیٹ شیئر کی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کی مارک شیٹ کو متاثر کن قرار دیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
کوہلی کی سی بی ایس ای دسویں جماعت کی مارک شیٹ میں انگریزی، ریاضی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سوشل سائنس ودیگر مضامین کے نمبرز شامل ہیں۔
زیادہ تر اسکولوں میں کھیل کو بطور مضامین شامل نہیں کیا جاتا اس لیے ویرات کوہلی نے مارک شیٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہیش ٹیگ بنایا کہ ’کھیل ہونے دو۔‘
ویرات کوہلی کی دسویں جماعت کے نمبرز دیکھیں۔
ویرات کوہلی نے دسویں جماعت کا امتحان 2004 میں پاس کیا تھا جبکہ انہوں نے سی ٹو گریڈ کے ساتھ میتھا میٹکس میں 41 نمبرز حاصل کیے جبکہ انگلش میں اے ون گریڈ کے ساتھ 83 نمبرز لیے۔
واضح رہے کہ سی بی ایس ای 10ویں جماعت کے طالب علم ان دنوں نتائج کا انتظار کررہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے مارک شیٹ شیئر کرنے پر کوہلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔