اشتہار

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس رمضان المبارک پاکستان کے لیے اچھی خبریں آئیں گی، دنیا کے لیے یہ سرپرائز ہے کہ پاکستان سری لنکا نہیں بنا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ چند ماہ پہلے ملک ڈیفالٹ کے خطرے والی فہرست میں تھا لیکن بزنس کمیونٹی، انڈسٹری اور دیگر کی کاوشوں سے بہت بہتری آ چکی، اللہ کے فضل و کرم سے ملک کو آگے لے کر جائیں گے، اگر ہم مل کام کریں گے تو پاکستان ٹیک آف کر سکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ 30 جون تک 12 ارب ڈالر پر لانے کی کوشش ہے، ملک ترقی کرے گا اور خسارے پر بھی قابو پائیں گے، 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ دنیا کے لیے سرپرائز ہے کہ پاکستان سری لنکا نہیں بنا، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا کیونکہ اس نے تمام ادائیگیاں بروقت کی ہیں۔

آئی ایم ایف سے معاہدے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی فنڈ کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکے ہیں، ہمیں آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام جلد سائن ہو جائے گا اور بورڈ میٹنگ بھی ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت میں تاجروں اور صنعت کاروں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، سال 2018 میں پاکستان کو جی 20 ملکوں کی ممبرشپ تک لے آئے تھے، گزشتہ دور حکومت میں معیشت 24ویں سے 45ویں نمبر پر آگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں