بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سارہ علی خان نے اپنی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی و نامور اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’عاشقی 2‘ کے بعد اب اس کا تیسرا پارٹ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس میں مرکزی کردار کے لیے معروف اداکار کارتک آریان کا انتخاب کر لیا گیا جبکہ فلمساز ایک پرفیکٹ اداکارہ کی تلاش میں ہیں۔

سارہ علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ’عاشقی 3‘ کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا تو وہ کام کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: سارہ علی خان مشہور بھارتی کرکٹر کی محبت میں گرفتار ہوگئیں

سارہ علی خان

فلم ’لو آج کل 2‘ میں کارتک آریان اور سارہ علی خان نے ایک ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔ اس کی ریلیز کے بعد دونوں کے درمیان معاشقے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

سارہ علی خان

1990ء کی ’عاشقی‘ میں راہل رائے اور انو اگروال نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ 2013ء میں ریلیز ہونے والی ’عاشقی 2‘ میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی بدولت فلم سُپر ہٹ ثاب ہوئی تھی۔

سارہ علی خان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں