جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو 11 بجے طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک جلاؤگھیراؤ،پولیس پرتشدداورظل شاہ کاقتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 11 بجے پیش ہونے کا حکم  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زمان پارک جلاؤگھیراؤ،پولیس پرتشدداورظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگررہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی ، وکلا نے کہا کہ عمران خان کا کیس متعلقہ عدالت میں زیر سماعت ہے، فاضل جج کی رخصت کے باعث آج عمران خان کوبھی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

- Advertisement -

وکلا کا کہنا تھا کہ عمران خان آج پیش نہ بھی ہوں توکوئی حرج نہیں، وہ لاہور موجود ہیں،سیکیورٹی خدشات کےباعث پیش نہیں ہوسکتے، استدعا ہے کہ عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔

جج کی رخصت کے باعث ایڈمن جج عبہر گل خان بطورڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں، ابھی تک آپ نے مچلکے بھی جمع نہیں کرائے، آپ مجھےبتا دیں عمران خان نےآناہےکہ نہیں، جوآئےگاوہی ریلیف لے گا۔

عدالت نے وکلا سے استفسار کیا آپ یہ بتائیں عمران خان آرہےہیں یانہیں ،ہاں یاناں میں بتائیں، جس پر وکیل عمران خان نے بتایا کہ عمران خان آجائیں گے دور نہیں۔

عدالت نے عمران خان 11بجے تک طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگرعمران خان نہ آئےتوضمانت خارج کردی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں