22.7 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ناسا کا خلائی مشن ایک بار پھر چاند پر جانے کو تیار، خاتون بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

ناسا نے نصف صدی بعد انسانوں کو چاند پر بھیجنے کی تیاری کا آغاز کردیا، مشن بھیجنے کے لیے خاتون سمیت چار خلاء نووردوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا کا خلائی مشن چاروں خلانوردوں کو لے کر اگلے سال کے اوائل میں چاند پر جائے گا، چاند پر جانے والوں میں ریڈوائزمین، وکٹرگلوور، کرسٹینا ہیماک اور جیریمی ہینسن مشن میں شامل ہوں گے، آرٹیمس ٹو مشن 2024 پچاس سال بعد ناسا کا پہلا انسان بردار چاند مشن ہے۔

کرسٹینا کُک

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پہلی بار اس مشن کے لیے امریکی خاتون خلانورد کرسٹینا کوچ کو شامل کیا ہے۔ کرسٹینا کوچ کو سب سے طویل مسلسل خلائی پرواز کرنے والی خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ناسا کے مطابق آرٹیمیس مشن مریخ کے بارے میں بھی نئی کھوج لگائے گا۔

واضح رہے کہ ناسا کا خلائی مشن چاروں خلانوردوں کو لے کر اگلے سال کے اوائل میں چاند پر جائے گا، جس کے لیے اس ٹیم کی سخت ٹریننگ شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ناسا کے آٹیمس ٹو مشن میں خلانوردوں کی یہ 4 رکنی ٹیم چاند پر نہیں اُترے گی لیکن ان کا یہ مشن بعد میں آنے والے خلابازوں کے لیے چاند پر اترنے کی راہ ہموار کرے گا۔

A person in a helmet and coverall stands beneath a large metal fuel tank hanging from a crane in a vast industrial facility.

چاند پر آخری بار انسانی خلائی پرواز مشن اپولو 17کے ذریعے دسمبر 1972 میں گئی تھی۔ یاد رہے کہ چاند پر پہلی بار انسانی قدم 1969 میں اپولو مشن 11 کے تحت رکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں