اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

’مانا کہ آپ کم علم ہیں، لیکن اس قدر؟‘: عالیہ حمزہ کا مریم نواز کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حالیہ ٹوئٹ پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

عالیہ حمزہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چچا (شہباز شریف) کی قربانی کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو بتا دیں ریلی جی ٹی روڈ سے گزرے گی یا موٹروے؟ آئین کے مطابق فیصلہ دینا آئین کو ری رائٹ کرنا کیسے ہوگیا؟ مانا کہ آپ کم علم اور آئی کیو نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس قدر؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ساری توانائی سپریم کورٹ کے خلاف بیانیہ سے بہتر ہے عوام پر لگاتی، رونا چھوڑیے اور مقابلہ کیجیے، اب سامنے عوام ہے جو آپ کو آئینہ دھائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئندہ 4 اپریل کو پوری پی ڈی ایم کی برسی ہوا کرے گی، اب آپ روئیں، پٹیں یا چیخیں ماریں، 14 مئی کو الیکشن تو ہوں گے۔

مریم نواز نے سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ آج کا فیصلہ سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو ری رائٹ کر کے کیا گیا، آج پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر لاڈلے عمران خان کو پیش کی گئی، لو بیٹا پھر توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی میں دوبارہ سلیکٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے، ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ اکثریت نے بغاوت کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو آئینی قانونی ہاتھوں سے روک دے، وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے، آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں