بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نیلوفر کراچی سے800کلومیٹردوری پرپہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیلوفر طوفان برق رفتاری سےآگےبڑھ رہاہے، یہ طوفان پاکستان میں بارش او ر تیز ہوائوں کا نذرانہ دیتا ہوا بھارتی گجرات میں اپنا سفر پورا کرےگا۔

بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان نیلوفر نے تین ملکوں کے عوام کو ہلا رکھا ہے، اومان کو نقصان پہنچائے بغیر شمال مشرق کی سمت میں سفر کرنے والا انتہائی شدت کا طوفان جمعرات یا جمعے کو بھارتی صوبہ گجرات سے ٹکرائےگا، اس طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقے تو محفوظ ہیں لیکن اس کے اثرات سے تو کوئی بھی نہیں بچ سکے گا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق تیرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے چلنے والا یہ طوفان پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور سندھ کو متاثر کرے گا۔ یہاں طوفانی ہوائیں چلیں گی اور موسلا دھار بارش ہو گی، اپنی پوری شدت سے چلنے والا یہ طوفان اس وقت کراچی سے 800 اور گوادر سے 600 سو  کلو میٹر دور ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے کہا ہے کہ سمندری طوفان نیلوفر جمعرات اورجمعے کوسندھ کےساحلی علاقوں سے گزرے گا، تیزہواؤں کےباعث نقصان کاخدشہ ہے۔

سمندری طوفان نیلوفر کے پیش نظر پاک بحریہ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے باسیوں کو ہنگامی صورت میں امداد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں