جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

یو اے ای کا پاکستانی نجی ائیرلائن کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نجی ائیرلائن ائیر سیال کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی نجی ائیرلائن کو آپریٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ائیر سیال کو یو اے ای کے لئے آپریٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومتی مطالبے پر یو اے ای نے ایئر سیال کو نامزد کرنے کی پاکستانی تجویز کو تسلیم نہیں کیا تاہم حکومت ائیر سیال کو نامزد کرنے کیلئے دوبارہ درخواست کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، سرین ائیر اور ایئر بلو پاکستان کی یو اے ای کیلئے نامزد کردہ ایئر لائنز ہیں۔

خیال رہے حال ہی میں نجی ائیر لائن ائیر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا ہے ، 29 مارچ کو ائیر سیال کی افتتاحی پروازلاہور ایئرپورٹ سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوئی تھی۔

اس موقع پر چیئرمین فضل جیلانی نے کہا تھا کہ ڈومیسٹک آپریشن کے بعدبین الاقوامی پروازوں کاآغاز اِئیرسیال کی بڑی کامیابی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور،اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی۔

فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں کراچی،ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کے لیے پروازیں آپریٹ ہوں گی، ائیر سیال کی پروازیں ائیر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں، جلد فضائی بیڑے میں بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں