بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

نادیہ حسین اور بابر علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی اور نادیہ حسین کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ اور بابر علی ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں بابر علی اور نادیہ حسین کے ساتھ ایک لڑکا اور لڑکی بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

مزاحیہ ویڈیو میں بابر علی کہتے ہیں کہ ’رول، کیمرہ، ایکشن، پھر کرسی پر موجود لڑکے کو ڈائیلاگ بولنے کو کہا جاتا ہے۔‘

نادیہ حسین اور بابر علی لڑکے سے کہتے ہیں کہ ڈائیلاگ بول، ارے ڈائیلاگ بول۔ اسی اثنا میں کرسی پر براجمان لڑکا ڈائیلاگ بولنے کے بجائے صرف اتنا کہتا ہے کہ ’ڈائیلاگ۔‘

لڑکے کا یہ بولنا تھا کہ بابر علی اور نادیہ حسین مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔

نادیہ حسین نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین، بابر علی کے ساتھ اکثر دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی نادیہ حسین نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں