اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

عدلیہ مخالف قرارداد لانے والوں کیخلاف عمران خان کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف غیرآئینی قرارداد لانے والوں کے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ عوامی سمندر نے امپورٹڈ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف غیرآئینی قرارداد لائی گئی، غیر آئینی قرارداد لانے والوں کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پارٹی، عوام، عدلیہ کے تحفظ، آئین کی سربلندی کے لیے سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار رہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انشا اللہ عید الفطر کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کررہا ہوں۔

دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی غیرآئینی قرارداد عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں روک سکتی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل شروع کرکے عقلمندی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھلائی اسی میں ہے کہ ہٹ دھرمی، غیرآئینی روش ترک کرے ہم الیکشن کے بعد پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا سفر ازسر نو شروع کریں گے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں، انہیں مشورہ ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم، رانا ثنا، وزیر قانون اعظم نذیر کے احمقانہ مشوروں نے حکومت کو بند گلی میں دھکیل دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں