جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلہ 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

اس سے قبل 21 مارچ کو افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد پاکستان، بھارت، افغانستان، چین اور دیگر ممالک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، جہلم، سرگودھا، سوات اور اس سے ملحقہ علاقے شامل تھے، پی ایم ڈی کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور مرکز 180 کلومیٹر کی گہرائی میں افغانستان کا ہندوکش علاقہ تھا۔

سوات میں زلزلے سے چھت گر گئی تھی ، جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں