کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں جلوہ گر ہوئی ہیں، اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کردی۔
گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ نے شادی کے بعد یکم مارچ کو سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ، تاہم ایک ہفتہ کے بعد انہوں نے دوبارہ انٹری دے دی تھی۔
گزشتہ دنوں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد اس بار انہوں نے نئی تصاویر اور ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے عام لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
ایک تصویر میں وہ اپنے والد کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں جبکہ ویڈیو میں وہ اپنے بالوں کو لہراتے ہوئے مداحوں کیلئے خصوصی پوز دے دہی ہیں۔