اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

پریتی زنٹا اور بھکاری کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، اداکارہ پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا پر معذور بھکاری سے کیے جانے والے سلوک پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان دنوں بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکارہ اپنی گاڑی میں سوار ہو کر دروازہ بند کرتی ہیں تو ایک معذور فقیر اپنی ریڑھی ان کے قریب لا کر بھیک مانگتا ہے۔

پریتی زنٹا بھکاری کو نظر انداز کرکے گاڑی کے شیشے چڑھا لیتی ہیں، بھکاری گاڑی کا پیچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پریتی زنٹا کی گاڑی وہاں سے چلی جاتی ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی طرف سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر ایک صارف نے لکھا کہ ان کے پاس آئی پی ایل میں ٹیم خریدنے کیلئے 100 کروڑ موجود ہیں لیکن یہ 100 روپے کسی غریب کو نہیں دے سکتیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے اداکارہ پریٹی زنٹا کے عمل کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھکاری کو منع نہیں کرنا چاہیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں