اشتہار

وزارت خزانہ نے پنجاب کے الیکشن پر کابینہ اور پارلیمنٹ کیلئے سمری تیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پنجاب کے الیکشن پر کابینہ اور پارلیمنٹ کیلئے سمری تیار کرلی گئی، جس میں انتخابات کیلئے علیحدہ سے بڑی رقم کی دستیابی میں مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پنجاب کے الیکشن پر کابینہ اور پارلیمنٹ کیلئے سمری تیار کرلی ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ سمری میں انتخابات کیلئے علیحدہ سے بڑی رقم کی دستیابی میں مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے بجٹ میں رقم نہیں رکھی گئی تھی اور اب ایک دم21ارب روپے کس مدسے نکالے جائیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہر پول کے اخراجات ہیں کسی کو چھیڑیں گے تومالی خرابیاں ہوں گی، تعلیم، صحت، توانائی، امن وامان، دفاع اور پلاننگ سمیت ہر مد کی تفصیلات سمری میں شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال میں انتخابات کےلیےرقم رکھی جائےگی، ان مشکلات کےساتھ سوال پارلیمنٹ کےسامنےرکھاجائےگا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یہی پوائنٹس پرکل کابینہ کوبریفنگ دی تھی۔

خیال رہے پنجاب میں انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا آج آخری دن ہے ، حکومت نے معاملے پر فیصلہ کا اختیار پارلیمنٹ کو دے دیا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا، کابینہ ارکان نے موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے،فیصلہ وہ کرے، سپریم کورٹ کا چار تین کا فیصلہ ہے، تین دو کو کیسے تسلیم کرلیا جائے؟

اعلامیے میں کہا گیا تھا وزارت خزانہ کو وزارت قانون کی مشاورت سے پارلیمان سے رہنمائی لینے کی ہدایت کی اور وزارت خزانہ رہنمائی کیلئے سمری تیار کر کے آج پھر بلائے گئے کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کو فنڈز نہ دینے پر توہین عدالت بچنے کے لئے حکومت نے قانون تبدیل کرنے کی تیاری کرلی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون آئین کے آرٹیکل 204 میں ترمیم پیش کرے گی، توہین عدالت بل کو پارلیمنٹ سےمنظورکرایاجائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو پنجاب الیکشن کیلئے آج تک فنڈز الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دے رکھا ہے، منگل کو الیکشن کمیشن فنڈز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں