پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

نجم سیٹھی کے بیان پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی میرا نام لیں گے تو ردعمل دوں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتان بنانا یا ہٹانا چیئرمین کا اختیار ہے سلیکشن کمیشن کا نہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اور ہارون رشید نے قیادت میں تبدیلی کیا مشورہ دیا تھا تاہم بعد میں سلیکٹرز نے بابر کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا کہا۔

اس سے قبل ٹوئٹ میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے میڈیا، کرکٹ کے حلقے بابر کو کپتان برقرار رکھنے پر بحث کر رہے ہیں۔ بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے مفاد میں معاملے کو متنازع نہ بنائیں۔ فیصلہ بالآخر چیئرمین کا ہے، کپتانی پر سلیکشن کمیٹیوں کی آرا مانگی ہیں۔ میرا فیصلہ ٹیم کی کامیابی یا ناکامی سے مشروط ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں