منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کیمرہ بند کریں، یہ ریکارڈ تو نہیں ہورہا، مریم نواز کے انٹرویو کلپ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گزشتہ دنوں نیوز اینکر منصور علی خان کو انٹرویو دیا تھا جس کے نئے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کئی سوالوں پر لاجواب ہوگئیں اور اینکر سے کہنے لگیں کیمرا بند کریں یہ ریکارڈ تو نہیں ہورہا۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ پہلے سوال بتاؤ کیا ہے؟

- Advertisement -

مریم نواز کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں تھا کہ پابندی کے باوجود والد نواز شریف نے توشہ خانے سے مہنگی گاڑی کیوں لی؟

مریم نواز اپنا گاڑی لینا تو سرے سے بھول ہی گئیں اور جب ثبوت دکھائے گئے تو ہکا بکا رہ گئیں۔

اینکر نے پوچھا کہ نواز شریف نے 2008 میں مرسیڈیز لی اس پر مریم کہنے لگیں کہ توشہ خانے سے کچھ لینا بری بات نہیں ہے، جب اینکر نے کہا کہ گاڑی لینے کی اجازت نہیں تھی اس پر کہنے لگیں کہ یہ کس نے بتایا، آپ اس کلپ کو کاٹ دیں۔

میزبان نے کہا کہ گیلانی نے رولز کو 2008 میں بدلا نواز شریف کے لیے، زرداری کو بھی گاڑیاں دیں اس پر مریم کہنے لگیں مجھے نہیں پتا۔‘

اینکر نے کہا کہ آپ کے ڈکلیئرڈ ریٹرنز میں گاڑی کا ذکر ہے اس پر مریم نے کہا مجھے نہیں پتا، میرے پاس کبھی بی ایم ڈبلیو نہیں رہی، اینکر نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے بھی یہ گاڑی ڈیکلیئر کی ہے۔ مریم کہنے لگیں کہ یہ ویڈیو تو بن رہی اسے بند کردیں۔

انٹرویو کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی اینکر کو ٹوکتی رہیں لیکن کچھ کٹ نہ ہوا سب ریکارڈ ہوگیا جس کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں