جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

باکسر علی رضا بٹ نے آذربائیجان ایشین چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: 27 سالہ باکسر علی رضا بٹ نے آذربائیجان ایشین چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر علی رضا بٹ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کھیلے گئے فائنل میں آذربائیجان کے کھلاڑی کامران کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

ایشین چیمپئن شپ میں آذربائیجان، جارجیا اور ترکی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، فاتح علی رضا نے اپنی فتح اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی عوام کے نام کر دی۔

- Advertisement -

ٹائٹل جیتنے کے بعد علی رضا نے انکشاف کیا کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے ان کی سرپرستی نہیں کی، بلکہ اپنے اخراجات پر وہ آذربائیجان کھیلنے گئے۔

علی رضا کے مطابق انھوں نے کہا کہ ذاتی اشیا فروخت کر کے 5 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں