شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی ڈھولکی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنی ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا دلکش لباس زیب تن کررکھا ہے جبکہ تقریب میں قریبی عزیز انہیں مٹھائی کھلا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات امریکی ریاست شکاگو میں ہو رہی ہیں ان کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے جو جلد شادی کیلئے امریکا روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی جبکہ جویریہ عباسی شمعون کی دوسری اہلیہ ہیں، ان کے درمیان میں 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔
شمعون عباسی نے شیری شاہ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’گرل فرینڈ رکھنے سے بہتر ہے شادی کرلیں۔‘