پاکپتن:حضرت بابا فریدالدین گنج شکرکے سات سوبہترویں عرس کی تقریبات جاری ہیں، آج رات نمازعشاء کے بعد بہشتی دروازہ کھولا جائے گا۔
پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرکے سات سو بہترویں عرس کی تقریبات عقیدت و احترام سے جاری ہیں، آج نمازِعشاء کے بعد بہشتی دروازہ کھولا جائے گا، بہشتی دروازہ دسویں محرم تک مسلسل پانچ راتیں کھلا رہے گا اور پانچ دن بعد نماز فجر کے وقت ایک سال کے لئے دوبارہ بند کردیا جائے گا۔
عرس میں شرکت کیلئے بھارت سے درگاہ اجمیرشریف کے سجادگان بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ سے زائد زائرین عرس میں شرکت کے لئے پاکپتن آئَے ہیں، ان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو ، سکھ اور دیگر مذاہب کے زائرین بھی شامل ہیں۔
عرس کے موقع پرمزار کے ارد گرد کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، انتظامیہ نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔